حیدرآباد۔18دسمبر(اعتماد نیوز)سابق وزیر اعلی تمل ناڈو جیہ للیتا کی ضمانت
میں توسیع کی گئی۔ چنانچہ سپریم کورٹ نے انکی ضمانت کی مدت میں اگلے سال کے
اپریل تک کے لئے توسیع کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے ہائی کورٹ کو اس
کیس کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت کے قیام کے ساتھ ساتھ مناسب تحقیقات
کروانے کی ہدایت دی۔